شاید میں انڈیا سے ہوں اس لیے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟

شاید میں انڈیا سے ہوں اس لیے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟

شاید میں انڈیا سے ہوں اس لیے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟

شاید میں انڈیا سے ہوں اس لیے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟

اردو پڑھنے والے تو شاید کم ہوں لیکن اردو سننے اور سمجھنے والے پاکستان کے علاوہ کئی ممالک میں ہیں، انڈیا بھی انہی ممالک میں سے ایک ہے جہاں کے لوگ اردو سمجھتے ہیں،میرے یوٹیوب چینل"سیکھیں Sekhain - " کی ویڈیوز 5 فیصد سے زائد لوگ انڈیا سے دیکھتے ہیں، اپنی ایک ویڈیو کی ڈسکرپشن کے اندر میں نے ایک XML فائل کا لنک دیا کہ فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں،

جو لوگ بلاگنگ کرتے ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ تھیم کی فائل ہوتی ہے،   میں نے ایک تھیم کا  بیک اپ بنا کر اس کا ڈاونلوڈ لنک ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دے دیا تھا، کچھ دن بعد  مجھے فیس بک پیج پر کسی نے انبکس کیا کہ آپ نے جو لنک دیا اس سے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی جب میں نے چیک کیا تو فائل میں مسئلہ آرہا تھا،

میں ایک اہم کام میں مصروف تھا پھر بھی میں نے وقت نکال کر اس بھائی کو دوبارہ سے فائل کا لنک دیا پھر بھی فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہوئی، پھر میں نے اس بھائی سے ای میل ایڈریس مانگا کہ آپ کو فائل ای میل کر دیتا  ہوں، لیکن فائل میں کچھ ایسا مسئلہ آر ہا تھا کہ فائل ای میل بھی نہیں  ہو رہی  تھی ،

آخر اس بھائی نے کہا کہ شاید میں انڈیا سے ہوں اس لیے فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی؟ میں نے کہا نہیں بھائی ایسا کوئی مسئلہ نہیں فائل ای میل سے بھی نہیں جا رہی آپ مجھے اپنا وٹس ایپ نمبر دیں میں آپ کو فائنل بھیج دیتا ہوں، میں نے دوبارہ سے تھیم کا بیک اپ لیا ، فائل کا سائز کم تھا میں نے انبکس کر دی، جواب میں اس بھائی نے شکریہ ادا کیا،

نا جانے ہمارے دلوں سے نفرتیں کب ختم ہوں گی، مانا انڈیا کے ہندو اور ہم ایک نہیں ہو سکتے لیکن انڈیا کے مسلمانوں اور ہمیں کم سے کم ایک دوسرے کے بارے میں اچھی رائے رکھنی چاہیے۔ جہاں  تک ممکن ہو ہمیں  ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ، انڈیا میں کورونا  بے قابو ہوا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا اور اس تعاون کو  دیکھتے ہوئے انڈیا میں رہنے والے ہر شخص نے  پاکستان کی تعریف کی ، شاید  یہ انسانیت کی جیت  تھی۔

  

Post a Comment

0 Comments